حیدرآباد۔ 28۔دسمبر (اعتماد نیوز)کانگریس رکن پارلیمنٹ وجئے واڑہ لگڑا پاٹی راج گوپال نے آج کہا کہ دونوں علاقوں میں کانگریس کو ایک بھی سیٹ ملنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر جے سی
دیواکر ریڈی کے حالیہ بیانات سے متعلق رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جے سی دیواکر ریڈی کے اپنے جذبات کا اظہار کیا جسے کوئی کانگریسی لیڈر نہ سمجھ سکا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کی صورت میں 70ارکان اسمبلی اور 12ارکان پارلیمنٹ کانگریس سے دور ہونگے۔